متھرا ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل پیشرو یوپی اے حکومت کی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی اور ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ منسٹر آف اسٹیٹ رما شنکر کتھریا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے فروغ انسانی وسائل کے شعبہ میں جو پالیسیاں اختیار کی ہیں ان پر نظرثانی کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر اسے تبدیل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے این ڈی اے حکومت میں گنگا کی صفائی کے پراجکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرز پر جمنا کی بھی صفائی کی جائے گی۔
ملائم سنگھ کی بہو نے
مودی کی تعریف کی
لکھنؤ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے سوچھ بھارت مشن کو غیرمتوقع شعبہ سے تائید حاصل ہوئی۔ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گاندھی جی کے نظریات پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی سطح پر ایک مؤثر طریقہ کار کے ذریعہ اسے جاری رکھنا چاہئے۔