یو پی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرنے آر ایل ڈی کا اعلان

لکھنو 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ لوک دل نے آج کہا کہ وہ اترپردیش اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی ۔ پارٹی نے اپنے نوجوان جنرل سکریٹری جئینت چودھری کو اپنا اصل لیڈر بناکر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی صدر اجیت سنگھ نے کہا کہ تمام جماعتوں نے کسی کو اپنا چہرہ بناکر پیش کرکے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور آر ایل ڈی اپنے جنرل سکریٹری جئینت چودھری کو ھیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں انکی پارٹی تنہا مقابلہ کریگی ۔