یو ٹیوب کے ویڈیودیکھ کر پستول بنانے والا شخص فائرنگ پر گرفتار

حیدرآباد۔ 5۔ جون (سیاست نیوز ) ٹکنالوجی جہاں ایک طرف فائدہ مند ہے وہیں اس کے غلط استعمال سے کئی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اسی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پستول بنانے والا شخص سلاخوں کے پیچھے چلاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اے پی کے وجئے نگر م کے کوڈور سے تعلق رکھنے والارمیش تلنگانہ کے ضلع میدک کے منوہر آباد منڈل کے رامائی پلی میں وائی وی کے الور اسٹیل کمپنی میں ویلڈر کے طور پر کام کرتاتھا۔اس نے یوٹیوب کے کئی ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیسی ساختہ پستول اور گولیاں بنائی۔توپران علاقہ میں تاڑی کے کمپاونڈ میں فائرنگ کے بعد پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے توپران کے ڈی ایس پی رام گوپال ورما نے بتایا کہ ملزم نے ویڈیوز دیکھ کر ایک ماہ میں یہ پستول تیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاڑی کے کمپاونڈ میں رمیش کی فائرنگ کی اطلاع کے بعد اس کو حراست میں لے لیا گیا۔