نئی دہلی۔ 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ہندوستانی بحریہ اور ملک کے عوام کو یوم بحریہ کی مبارکباد دی۔مسٹر کووند نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‘‘ یوم بحریہ کے موقع پر ہندوستانی بحریہ اور بحریہ کے جوانوں کو میری نیک خواہشات۔ہماری سمندری سرحدوں اور تجارتی آبی گزرگاہوں کی حفاظت اورآفات کے وقت ملک کے عوام کی مدد کرنے کے تئیں عہد بستگی کیلئے ملک کو آپ پر فخر ہے ۔یوم بحریہ سال 1971 کی ہند۔ پاک جنگ میں ہندوستان کی فتح کی یاد میں ہر برس 4 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستانی بحریہ اور ملک کے باشندوں کو ‘یوم بحریہ’کی مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔مودی نے ٹوئٹ کر کے کہا ، ‘‘ ہندوستانی بحریہ کے بہادر جوانوں اور ان کے کنبوں کو ‘یوم بحریہ’کی مبارک باد۔ ملک کی حفاظت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بحریہ کے کردار کے لئے ملک بحریہ کے تئیں ممنون ہے ’’۔