نئی دہلی ۔ 18 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے ساتھ ٹکنالوجی کو جوڑنے کی سرگرمیاںعروج پر ہیں اور آئی ٹی شعبہ کی جانب سے ویب سائیٹس کے علاوہ اسمارٹ فونس کے صارفین اور کرکٹ شائقین کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ دریں اثناء ’’یو سی براؤزر‘‘ نے مقابلوں کے راست مشاہدوں ، تبصروں ، تجزیوں ، تصاویر کے علاوہ ’’کرکٹ گیسنگ گیم ‘‘ بھی متعارف کیا گیا ہے جوکہ اسمارٹ فونس پر یو سی براؤزر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے میک بک ایر ، آئی فون 6، سیامسنگ گیلیکسی نوٹ 4 اور اسطرح کے انعامات حاصل کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے ۔