دبئی ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارت اور معیشت میں عظیم تر تعاون حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کوشش کرے گا کہ سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے باہمی روابط کو آگے بڑھایا جائے۔ وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری نے یہ بات ہندوستان کو بنگلور میں سہ روزہ بزنس سمٹ کیلئے روانگی سے قبل کہی۔ انھوں نے یہ نشاندہی بھی کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان جوائنٹ پراجکٹس قائم کرنے کیلئے معاشی تعاون کے کئی مواقع پائے جاتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان نمایاں معاشی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے المنصوری نے یو اے ای کو ہندوستان کا سب سے بڑا شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ اسے عالمی اول درجہ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2012ء میں لگ بھگ 41 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ یو اے ای کی درآمدات 21 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں اور غیرتیل برآمدات بشمول مکرر برآمدات اسی سال 20 بلین ڈالر ہوگئیں۔ المنصوری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2008-12ء سے جملہ تجارتی تبادلہ لگ بھگ 200 بلین ڈالر تک پہنچا، جہاں ہندوستان متحدہ عرب امارات کے تجارتی شراکت داروں میں سرفہرست ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای 2011-12ء کے دوران ہندوستان کا ٹاپ ٹریڈ پارٹنر رہا، جیسا کہ 2012ء میں اُس ملک کی جملہ بیرونی تجارت کا 10 فیصد حصہ اسی نے ادا کیا؛ اسی طرح جی سی سی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی جملہ تجارت میں اس کا حصہ 50 فیصد اور عرب ممالک کے ساتھ 38 فیصد ر