یو اے ای میں خواتین کی توہین پر جرمانہ اور قید

دبئی۔ 11 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے خواتین کی توہین یا بدتمیزی میں ملوث پائے جانے والے افراد کیلئے جرمانہ اور قید کی سزائیں مقرر کردیں ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امارات کے فیڈرل قانون نمبر 3 کا آرٹیکل 359 مجریہ 1987 کے تحت کوئی بھی شخص سر عام یا ایسے کسی مقام پر جہاں خواتین کا آنا جانا بھی ہوتا ہے کسی خاتون سے الفاظ یا عملی طور پر بدتمیزی یا توہین کا مرتکب پایا گیا، تو اسے زیادہ سے زیادہ ایک سال قید یا دس ہزار درہم جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔اس کے علاوہ بلدیہ دبئی نے کنوارے مردوں کو سختی کے ساتھ پابند کیا ہے کہ وہ ہرگز فیملی والے علاقوں اور اپارٹمنٹس میں رہائش اختیار نہ کریں، وہ صرف بلدیہ کی جانب سے کنوارے افراد کے لئے مقررہ علاقوں میں رہائش اختیارکرسکتے ہیں۔