یو اے ای میں حادثہ کا شکار، ہندوستانی ورکر حکومت کی مددکا خواہاں

دوبئی ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ترک وطن کرنے والے ایک ہندوستانی کو دوبئی میں تاریک مستقبل کی صورتحال کا سامنا ہے جو اپنے ہاتھوں اور پیروں دونوں سے محروم ہوگیا ہے ۔ ایک خانگی کمپنی میں کام کے دوران ایک حادثہ کے بعد ہونے والے انفیکشن کے باعث وہ ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہوگیا ہے ۔ پنجاب کا 42 سالہ گربیندر سنگھ اس کمپنی میں 2013 سے کرین آپریٹر کے طور پر کام کررہا تھا ۔ 24 فروری کو زرکو آئی لینڈ میں کمپنی سائٹ پر جو دارالحکومت ابوظہبی سے کوئی 140 کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔ سنگھ کا بایاں گھٹنہ زخمی ہوگیا جس پر پہلے اس کا کمپنی کے آن سائٹ کلینک میں علاج کیا گیا جہاں وہ دوسرے دن انفیکشن کا شکار ہوگیا اور بے ہوش ہوگیا ۔ 26 فروری کو اسے بذریعہ طیارہ ابوظہبی میں سوپر اسپیشالیٹی مفراق ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ خلیج ٹائمز نے یہ رپورٹ دی ۔ سنگھ نے کہا کہ ’ میں 14 فروری سے سائٹ پر کام کررہا تھا ۔ ایک کرین پر چڑھتے وقت میرا بایاں گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا ۔ مفراق ہاسپٹل میں مجھے آئی سی یو میں رکھا گیا ۔ میرا گردہ ناکارہ ہوگیا اور بلڈ پریشر ڈاؤن ہوگیا ۔ میں 99 فیصد مرا ہوا ہوگیا تھا ۔ زندہ رکھنے کے لیے مجھے تیز دوائیں دی گئیں ۔ ‘ انہوں نے کہا کہ ’ لیکن مارچ کے پہلے ہفتہ تک میرے ہاتھ اور پیر کالے ہوگئے ۔ اپریل کے دوسرے ہفتہ تک ڈاکٹرس نے مجھے بتایا کہ میری زندگی بچانے کے لیے اعضاء کو کاٹنا پرے گا ۔ مجھے نہیں معلوم کے ایک چھوٹے زخم سے یہ سب کیسے ہوگیا ‘ ۔ ہاسپٹل کی ایک میڈیکل رپورٹ کے مطابق سنگھ کی تشخیص سیپٹک شاک سے کی گئی ( جو انفیکشن کے بعد ایک سنگین صورتحال ہوتی ہے ) اور بائیں گھٹنہ میں شدید قسم کا زخم تھا جس میں سرجیکل ریموئل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مفرراق ہاسپٹل کے ڈاکٹر ایچ طہ نے کہا کہ اس کے ہاتھوں اور پیروں پر گوشت کی سڑن پیدا ہوگئی ۔ پلاسٹک اور واسکولر سرجنس نے اس کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ان اعضاء کو کاٹنے کا مشورہ دیا ۔ سنگھ کو 14 مئی کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا اور جلد ہی اسے معلوم ہوا کہ اس کا ایمپلائر اس کی سرویس ختم کردیا ہے ۔۔
سابق سی آئی اے ایجنٹ کو چین کیلئے جاسوسی پر سزا
واشنگٹن 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ انصاف نے کہاکہ آج وفاقی عدالت نے سابق سی آئی اے ایجنٹ کو راز کی دستاویزات کو چینی ایجنٹ کو فروخت کرنے پر جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی۔ 61 سالہ سابقہ سی آئی اے آفیسر کیوئن پاٹرک مالری کو 21 ستمبر کے دن ہونے والی سزا میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔