دبئی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی جو ہندوستانی نژاد انٹری پرینر کی سربراہی والی فوڈ برانڈ ہے، اس نے یو اے ای میں اپنے پہلے اسٹور کی شروعات کی ہے۔ عمدہ اقسام کی چائے اور کافی کے علاوہ یہ کمپنی شیرینی اور بسکٹس و نیز چاکلیٹ اور جام فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی چین کے دستی مصنوعات اور چائے اور کافی کیلئے پورسلین بھی فراہم کرتی ہے۔ 19 ویں صدی کی ٹریننگ کمپنی کو ہندوستانی نژاد انٹری پرینر سنجیو مہتا نے 2005ء میں تنظیم جدید کے ساتھ شروع کیا ہے۔ اس کمپنی کے چیرمین سنجیو مہتا نے کہا کہ یو اے ای اس کمپنی کیلئے فطری منزل ہے جہاں اس نے اپنا نیا اسٹور کھولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امارات عالمی سطح پر تجارتی نوعیت کی تیزی سے فروخت پانے والی مارکٹ ہے۔