نیویارک ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جاری یو ایس اوپن کے ایک مقابلے میں ماریہ شاراپوا نے اپنی امریکی حریف کو شکست دیدی ۔ امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن نے ابتداء میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار شاراپوا کو خوب پریشان کیا ۔ تاہم دوسرے سٹ میں شاراپوا نے حریف کے حملوں کی کامیاب مزاحمت کے ذریعہ کھیل پر قابو پالیا اور ٹائی بریکر پر 7-5 سے شکست دیتے ہوئے اپنی جیت درج کروائی ۔
کپور ۔ گارگ نے ہیلاس اوپن جیت لیا
لیوا ۔ ڈیا (یونان) /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روہن کپور اور کوہوگارگ پر مشتمل ہندوستانی شٹلرس کی جوڑی نے آج ہیلارس اوپن انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کا مکسڈ ڈبل ٹائیٹل جیت لیا ۔ اس سے پہلے انہوں نے راست مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی ۔ کپور اور گارگ پر مشتمل سرکردہ ہندوستانی جوڑی نے ایک مقابلہ میں اپنے ہم وطنوں اتکرش اروڑہ اور کرشمہ واڈکر پر مشتمل جوڑی کو 21-19 ، 21-19 سے شکست دی تھی ۔ کپور اور گارگ نے فائینل مقابلے میں دوسری ہندوستانی ٹیم کو صرف 35 منٹ میں شکست دی ۔