یوگی کے خلاف کیس میں ایف آئی آر کا حکم

گورکھپور۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے جہدکار پرویز پرواز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے کیوں کہ انہوں نے چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف 2007ء کی نفرت پر مبنی ایک تقریر میں ثبوت کے طور پر ایسی ویڈیو پیش کی جس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی۔ پرواز نے اس وقت کے گورکھپور ایم پی یوگی اور چار دیگر کے خلاف پٹیشن داخل کرتے ہوئے ان پر نفرت والی تقریر کرنے کا الزام عائد کیا اور کیا تھا کہ محرم کے دوران گورکھپور میں فرقہ وارانہ جھڑپ کیلئے اکسانے کی کوشش کی گئی۔