یوگی کا آج اجمیر میں انتخابی جلسہ

اجمیر، 27نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ چہارشنبہ کو راجستھان کے اجمیر میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔شہرکے بی جے پی کے صدر اروند یادو نے آج بتایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کل صبح 11بجے اجمیر کے آزاد پارک میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ وہ اجمیر شمال سے بی جے پی کے امیدوار واسدیو دیونانی، اجمیر جنوب سے بی جے پی کے امیدوار انیتا بھدیل اور پشکر سے بی جے پی کے امیدوار سریش سنگھ راوت کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے لئے اجمیر آئیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر آدتیہ ناتھ ہیلی کاپٹر سے پولیس لائن ہیلی پیڈ پر اتریں گے جہاں سے وہ اجلاس کے مقام پر جائیں گے ۔ شہر اور دیہی بی جے پی نے ان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔