لکھنؤ / نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج مقتول انسپکٹر کے سوگوار ارکان خاندان سے ملاقات کی جسے ہجومی تشدد میں ہلاک کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے بعد ازاں نئی دہلی میں اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرکے انہیں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ تاہم فو ری طور پر کوئی سرکاری بیان اس بارے میں جاری نہیں کیا گیا ۔ چنانچہ مصدقہ طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔