حیدرآباد ۔ /21 جون (سیاست نیوز) ونستھلی پورم منصور آباد میں آج عالمی یوم یوگا کے موقع پر ایک ڈاکٹر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرا ریڈی جو پیشہ سے ڈاکٹر ہے ونستھلی پورم میں منعقدہ یوگا پروگرام میں آج شرکت کی اور یوگا کے کے ایک آسن کے دوران وہ اچانک بے ہوش ہوگئے ۔ ویرا ریڈی کو گلوبل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ یوگا کے دوران قلب پر حملہ ہونے کے سبب موت واقع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عالمی یوم یوگا منایا گیا اور اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر یوگا کے پروگرامس منعقد کئے گئے تھے ۔