دوبئی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) دوبائی میں یوگا کرنے والے اور صبح کی چہل قدم کرنے والے فٹنس سے متعلق ہمیشہ بیدار رہنے والے افراد کیلئے دوبئی میں واقع پارکس میں صبح کے اوقات میں بغیر فیس داخلہ کی اجازت رہے گی ۔ دریں اثناء دوبئی بلدیہ میں محکمہ باغبانی اور پارکس کے سربراہ محمد الفرزان نے کہا کہ وہ یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ جسمانی ورزش کرنے والے اور خود کو چاق و چوبند اور صحت منت رکھنے والوں کے لئے جو مختلف سرگرمیاں ہیں جیسے یوگا‘ تائی چی اور آرٹ آف لیونگ وغیرہ ۔ اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے صبح کے اوقات میں پارکس میں مفت داخلہ کی اجازت دی ہے ۔ 12 جون کو دوبئی میں بین الاقوامی یوم یوگا منایا جارہا ہے جس کی میزبانی دوبئی بلدیہ کرے گی ۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے الفرزان نے ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔