یوگا میں لفظ ’اﷲ ‘ کا استعمال ہندؤوں کی توہین : توگاڑیہ

نئی دہلی ۔ 15 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وشواہندو پریشد کے لیڈر پروین توگاڑیہ نے پھر ایک متنازعہ بیان دیا ہے کہ یوگا کے دوران لفظ ’’اﷲ ‘‘ کا استعمال ہندؤوں کی توہین ہے۔ انھوں نے کل بلند شہر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کے دوران لفظ اﷲ کا استعمال لارڈ شیوا کی توہین ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص لفظ جیسے ’’اُوم ‘‘ اور ’’سوریہ نمسکار‘‘ یوگا کا اٹوٹ حصہ ہیں ، ان کی خاص اہمیت ہے جنھیں اوم اور سوریہ نمسکار سے الرجی ہے انھیں بیماریوں کے ساتھ ہی رہنا چاہئے ۔