جئے پور ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ساری دنیا میں آج عالمی یوم یوگا منایا جارہا ہے لیکن وی ایچ پی کے بین الاقوامی ایکزیکٹیو صدر ڈاکٹر پروین توگاڑیہ نے آج کہا کہ یوگا ہرگز سیکولر نہیں ہوسکتا ۔ اسے ویدک اور سناتھن کے دور سے فروغ حاصل ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوریہ نمسکار بھی ورزش کرنے کے بعد ایک اہم عمل ہے ۔ سوریہ نمسکار کے بغیر یوگا کا مظاہرہ پورا نہیں ہوتا ۔ اوم اور سوریہ نمسکار ہی یوگا کی دو مشقیں ہیں ۔ اس کے بغیر یوگا ہرگز نہیں ہوسکتی ۔ نماز اور روزہ دو مختلف چیزیں ہیں ۔ اس پر روزانہ عمل کرنا صحت کیلئے ضروری ہے ۔ سوریہ نمسکار کو تمام اسکولوں میں لازمی قرار دیا جانا ضروری ہے ۔