یوگانڈا کے صدر کو مودی کی جانب سے ۲۰۰ ؍ گائیں تحفہ افسوسناک قدم : کانگریس سینئر لیڈر راشد علوی

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر ترجمان راشد علوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں یوگانڈا کے دورے پر ہیں ۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نے یوگانڈا کے صدر مسٹر کول کو ۲۰۰؍ گائیں بطور تحفہ دیں ۔ یوگانڈہ میں ایک اسکیم کے تحت غریب لوگوں میں گائے تقسیم کی جائیں گی ۔ راشد علوی نے کہا کہ یوگانڈا ایک عیسائی ملک ہے جہا ں خنزیر ، بھینس اور بکرے کے علاوہ گائے کاگو شت بھی کھایا جاتا ہے ۔

جب تک وہ گائیں دودھ دیں گی تو وہ لوگ اس دودھ حاصل کریں گے او ر جب وہ گائیں دودھ دینا بند کردیں گی اس کے بعد ان گائیوں کا کیا حشر ہوگا اس کا علم ہم سب کو ہے ۔کیا یہ بات وزیر اعظم نہیں جانتے ہے ۔وزیر اعظم کے اس کام سے ہندوستان کے لوگوں کو مذہبی ٹھیس پہنچی ہے ۔ایک طرف گائے کے نام پر کئی بے گناہوں کو قتل کردیا جارہا ہے تو دوسری جانب وزیر اعظم نے ۲۰۰؍ گائیو ں کو غیر ملک کے حوالہ کردیا ۔

راشد علوی نے کہا کہ ان گائیوں کو ملک میں واپس لانا چاہئے اور وزیر اعظم کو ملک کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔