یوکے فلم فیسٹول میں ہندومسلم اتحاد پر بنی فلم’ اے بلین کلر اسٹوری‘ کو ملا سب سے بڑا ایوارڈ

ممبئی:سالانہ لندن انڈین فلم فیسٹول( ایل ائی ایف ایف)میں ہندو مسلم اتحاد پر بنی ایک نئے فلم کو سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازگیا۔بالی ووڈ فلم میکر ستیش کوشک کے پروڈکشن اور پدما کمار نرسمہا مورتی کی ہدایت کاری میں بنی فلم’اے بلین کلر اسٹوری‘دلوں کو چھولینے والی فلم قراردیتے ہوئے فیسٹول کی آخری شام کو اوڈینس ایوارڈ سے نوازاگیا۔

فلم میکر نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ ہمارے لئے یہ خاص ہے ’ایک بلین کلر اسٹوری‘ کواندرون اور بیرون ملک کے شائقین نے سراہا۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں ہمارے تہذیب وتمدن کے لئے جگہ موجود ہے‘‘۔

اس کے علاوہ کچھ خصوصی ایوارڈ سے بھی فسیٹول میں پیش کئے گئے جس میں کیرالا کے گوپال کرشنن‘ ممبئی کے اشوتوش گاوریکر‘ لندن کی شارٹ فلم میکرپرتبھا پارمار کوبھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔