یوکی بھامبری ، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹائی کے ہیرو

ہندوستان کو ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف میں رسائی
نئی دہلی۔ 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوکی بھامبری نے آج ایک فیصلہ کن کامیابی کے حصول کے ذریعہ ناقدین کو غلط ثابت کردیا اور اپنی کامیابی کے ساتھ ہندوستان کو ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف مقابلوں میں رسائی حاصل ہوگئی۔ قبل ازیں پانچویں مقام کے لئے سربیا کے خلاف ایک مقابلہ میں شکست پر بھامبری کو سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پانچویں مقام کے فلپ کراجینوچ اور مائیکل وینس کے کھیل کے کھیل اپنا معیار ضرور ہے لیکن اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ کھیل کے دوران شدید دباؤ تھا اور مقام کا فیصلہ دشوار تھا تاہم یوکی بھامبری نے اپنے کھیل کا بہت خوب مظاہرہ کرتے ہوئے ان دونوں چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹ لیا۔ ہندوستان نے سخت محنت کے بعد سربیا کے خلاف ٹائی میں برابر حاصل کی۔ یوکی نے فیصلہ کن کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ کراجینوچ کو شکست دینے کا راستہ تلاش نہیں کرسکے تھے۔ جن کی شکست کی صورت میں ہندوستان کو عالمی گروپ میں مقام حاصل ہوسکتا تھا لیکن آج کا دن کل سے مختلف تھا اور یہ دراصل یوکی کا دن تھا۔ جو نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی کامیابی میں ہیرو ثابت ہوئے۔ سینئر کھلاڑی سوم دیو دیوارامن اور روہن بوپنا نے 23 سالہ ہوکی کی بھرپور ستائش کی ہے۔ روہن بوپنا نے کہا کہ ’’یوکی نے ڈیوس کپ میں اس طرح کا معیاری کھیل کھیلتے ہوئے پہلے کبھی نہیں دیکھا‘‘۔