ڈونیٹس۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) یوکرین کے ڈن باس ارینا علاقہ میں روسی فٹبال شائقین نے اپنی پسندیدہ ٹیم کا کروشیا کے ساتھ میچ دیکھنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ یوکرین پہلے سے ہی جنگ کے باعث تباہی کا شکار ہے۔ شائقین روسی جھنڈے لہرا رہے تھے۔ اسی اثناء ان کی پسندیدہ قومی ٹیم کو کروشیا کے ہاتھوں پینالٹی کارنرس کی وجہ سے شکست ہوگئی اور کروشیا سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔ جنگ کے باعث ارینا ناقابل تعمیر بلڈنگ بن کر رہ گئی اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا، لیکن شائقین کے جذبات دیکھتے ہوئے کرفیو میں چند گھنٹوں کی نرمی دی گئی تھی۔ ورلڈ کپ کی شروعات کے تین ہفتہ اور روسی تائیدی علیحدگی پسندوں نے اسٹیڈیم کے کیفے کو کھولنے کے وعدہ کو پورا کیا۔ 27 سالہ کیفے انتظامیہ 27 سالہ جولیا نے کہا کہ روس۔ کروشیا میچ کیلئے تمام نشستیں پہلے ہی بُک ہوچکی تھیں لیکن جب کروشیا نے پینالٹی شوٹ کی مدد سے روس پر فتح حاصل کی تھی۔ روسی شائقین وہاں سے خاموشی سے روانہ ہوگئے اور چند کی آنکھوں میں آنسو رواں تھے۔ 26 سالہ شیف سرجی سردیوک جو فٹبال کا شوقین ہے، کہا کہ تمام ڈونیٹس کے شہری روسی ٹیم کے فیان ہیں اور اسی کی تائید کرتے ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلے میں ایک تحریر لٹک رہی تھی جس پر لکھا تھا کہ ’’ہتھیار کے ساتھ اسٹیڈیم میں داخل نہ ہوں‘‘۔