کیف8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)یوکرین کے مشرقی علاقہ میں ہولناک جنگ کے دوران گذشتہ 24 گھنٹے میں 15 فوجی ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے ۔ یوکرین کی فوج کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ مہلوکین میں 7 فوجی اور 8 سرحدی محافظین شامل ہیںجو مخدوش سرحدی علاقہ پر قبضہ کیلئے ہولناک جنگ کے دوران ہلاک ہوئے ۔ یہ مخدوش علاقہ روس کی سرحد سے متصل اور جنگ سے متاثرہ علاقہ لوبانسک کے جنوب مشرق میںواقع ہے ۔ قومی صیانتی و دفاعی کونسل کے ترجمان آنگرے لی سینکوف نے اس کی اطلاع دی۔دریں اثناء باغیوں نے ایک طبی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر کے اسے ہنگامی لینڈنگ کیلئے مجبور کردیا ۔