یوپی کے 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا

لکھنو 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ارکان اسمبلی بجرنگ بہادر سنگھ بی جے پی اور بی ایس پی کے اوما شنکر سنگھ کو گورنر نے ریاستی اسمبلی سے نااہل قرار دیا ہے۔ لوک آیوکت نے ان ارکان اسمبلی کے خلاف بدعنوانیوں کے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے انھیں نااہل قرار دینے کی گورنر سے سفارش کی تھی۔ بجرنگ بہادر سنگھ نے مہاراج گنج میں پھریندا حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی اور اوما شنکر سنگھ کو ضلع بلیا کے داسرا سے منتخب قرار دیا گیا تھا۔ 2012 ء کے اسمبلی انتخابات میں ان کی کامیابی کے بعد بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ لوک آیوکت این کے مہروترا نے انھیں نااہل قرار دینے کی سفارش کی تھی کیونکہ لوک آیوکت کی تحقیقات میں بدعنوانیوں کا پتہ چلا تھا۔ راج بھون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے لوک آیوکت کی سفارشات کی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ گورنر رام نائک نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ کی تھی۔