یوپی میں 95 سالہ خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کی

آگرہ ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 95 سالہ خاتون نے یہاں حلقہ اسمبلی خیرہ گڈہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی جو سمجھا جاتا ہیکہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں معمرین امیدوار ہے۔ جل دیو کو گذشتہ روز ایک وہیل چیر پر الیکشن آفس لایا گیا۔ اس نے کہا ہیکہ وہ رشوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتی ہے۔
شیوسینا۔بی جے پی کے ساتھ ساز باز پر سخت کارروائی کا انتباہ: این سی پی
ممبئی ۔ 25 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے مجوزہ ض لع پریشدوں ، پنچایت سمیتوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں شیوسینا اور بی جے پی کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی مفاہمت کے خلاف پا رٹی کی ض لع یونٹوں کو خبردار کیا ہے ۔ این سی پی کے ریاستی صدر سیفل تشکرے نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو کسی بھی امیدوار کی جانب سے خفیہ مفاہمت کئے جانے کی اطلاع ملنے پر پرچہ نامزدگی(اے او بی فارم) کے فارم پر دستخط نہیں کئے جائیں گے۔