یوپی میں پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم ختم ، نیائے کی کامیابی

نئی دہلی ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری برائے مشرقی یوپی نے آج پارٹی کی انتخابی مہم کا اختتام کرتے ہوئے ادعا کیا کہ 23 مئی کو نیائے اسکیم کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 دن کی پرجوش انتخابی مہم میں انہوں نے سیاسی مساوات کیلئے اپیل کی ہیکہ ایک شخص کو صرف ایک ووٹ دینا چاہئے اور انصاف کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے عوام سے کانگریس کے محبت پر اظہارتشکر کیا۔ پرینکا گاندھی نے مرزا پور اور گورکھپور سے موصولہ اطلاعات کے بموجب بالی ووڈ فلم شعلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مودی کو فلم کے ایک کردار کے مماثل قرار دیا جو فلم میں اسرانی کی ادا کیا تھا۔ انہوں نے گورکھپور میں عوام کے ہجوم سے پوچھا کہ کیا آپ تمام نے فلم شعلے دیکھی ہے اور اس میں اسرانی کے کردار کا بغور مشاہدہ کیا ہے۔