یوپی میں لوک سبھا الیکشن میں لگیں گی نئی وی وی پیٹ مشینیں

لکھنؤ : یوپی میں آئندہ لوک سبھا الیکشن میں نئی وی وی پیٹ مشینیں لگیں گی ۔مرکز ی الیکشن کمیشن نے یوپی کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ کی وی وی پیٹ مشینیں مقرر کی ہیں ۔اگلے ماہ ان کی سپلائی متوقع ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ کیرانہ او رنورپور کے ضمنی الیکشن میں دھوکہ دینے والی وی وی پیٹ آئندہ لوک سبھا الیکشن میںیوپی میں استعمال کی جائیں گی ۔ای وی ایم پر اٹھ رہے سوالات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کچھ وقت پہلے ہی سال ۲۰۱۹ ء کے لوک سبھا الیکشن وی وی پیٹ لگاکر کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لیکن پیر کو کیرانہ او رنور پور کے ضمنی الیکشن میں وی وی پیٹ دھوکہ دے گئیں ۔اس سے سبھی پارٹیو ں کا فکر مند ہونا لازمی ہے ۔

یہاں پولنگ ۲۰۵۶ ؍ پولنگ بوتھ میں سے ۳۸۴؍ وی وی پیٹ مشینیں خراب ہوگئیں ۔کمیشن کے مطابق گرمی کی وجہ سے اس کے سنسر کام کرنا بند کردئے ہیں ۔اسی دوران الیکشن کمیشن خراب ہونے والی وی وی پیٹ انجینئروں سے اس کی ٹیکنیکل رپورٹ طلب کرے گا ۔رپورٹ آنے کے بعد اس کی خامیوں کو دور کیا جائے گا ۔