نئی دہلی 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام عائد کیاکہ یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی میعاد میں جنگل راج کا سلسلہ جاری ہے۔ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے کہاکہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل نظم و قانون بہتر بنانے کے سلسلہ میں بلند بانگ وعدے کئے تھے لیکن اِس کے دور میں خواتین میں مظالم اور کرپشن میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نام کی کوئی چیز ریاست میں موجود نہیں ہے۔ نظم و قانون ختم ہوچکا ہے اور جنگل راج جاری ہے۔ اُنھوں نے بلند شہر تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔