نئی دہلی ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش میں بی جے پی کے ووٹ کے فیصد میں گزشتہ اسمبلی کے انتخابات کے مقابلہ تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا لیکن 2014 ء لوک سبھا انتخابات کے مقابلے اس میں کسی قدر کمی آئی ہے۔ بی جے پی نے پڑوسی ریاست اُتراکھنڈ میں 46.5 فیصد ووٹ حاصل کئے جو 2014 ء لوک سبھا انتخابات میں 56 فیصد سے کم ہیں۔ پنجاب میں بی جے پی کے ووٹ کے فیصد میں 5.4 کی کمی آئی ہے ۔ یوپی میں بی جے پی تقریباً 14 سال کے بعد 3.4 کروڑ ووٹ حاصل کرتے ہوئے اقتدار پر آئی ہے لیکن اُس نے 39.7 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ بی ایس پی نے 22.2 اور ایس پی نے 21.8 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس نے 54لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے اور اُس کا فیصد 6.3 رہا ۔