یوپی میں بی جے پی رکن اسمبلی کی جان کو خطرہ کا دعویٰ

لکھنؤ 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی میں بی جے پی کے ایک رکن اشوک سنگھ چانڈیل نے آج یہ کہتے ہوئے سب کو حیرت و اُلجھن میں مبتلا کردیا کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور یہ مسئلہ اٹھائے جانے کے باوجود اُنھیں خاطر خواہ سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ چانڈیل نے وقفہ صفر کے دوران کہاکہ ’’مَیں نے اپنی سکیورٹی کے مسائل پر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔ مجھے پیشکش کی جانے والی اضافہ سکیورٹی پر بھاری مصارف عائد ہورہے ہیں۔ واراناسی میں خفیہ نشانہ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چند دوسروں کو ہمیرپور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تمام واقعات سے خطرہ کے پہلوؤں کی نشاندہی ہوتی ہے‘‘۔ ہمیرپور صدر کے رکن اسمبلی نے کہاکہ قبل ازیں ہائی کورٹ کے حکم پر اُنھیں اضافہ سکیورٹی فراہم کی گئی تھی لیکن بعد میں سماج وادی پارٹی حکومت نے تخفیف کی تھی۔ وزیر پارلیمانی اُمور سریش کھنہ نے اس مسئلہ کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کئے جائیں گے۔