یوپی میں بندوق بنانے کی غیرقانونی فیکٹری بے نقاب

ایٹاہ ۔30جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے ضلع ایٹاہ میں غیرقانونی طورپر بندوق بنانے کی ایک فیکٹری بے نقاب ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس فیکٹری پر دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور 14 پستول ضبط کرلئے گئے۔ یوپی میں 10 دن کے دوران یہ اس نوعیت کاتیسرا واقعہ ہے ۔ نگاریہ گاؤں کے جنگلات میں واقع ایک گھر میں یہ فیکٹری چلائی جارہی تھی اور ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران سربراہی کیلئے بندوقیں بنائی جارہی تھیں۔ ریجور پولیس نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا۔