یوپی : رکن اسمبلی راجہ بھیا نئی سیاسی جماعت قائم کرینگے

لکھنو 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی میں متنازعہ سیاستدان و چھ مرتبہ کے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ راجہ بھیا نے آج کہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرینگے تاکہ تحفظات کی مخالفت کریگی اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے سخت گیر دفعات کے خلاف جدوجہد کریگی ۔ سابق وزیر نے جو فی الحال کونڈا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیںکہا کہ نئی جماعت کے نام میں پہلا لفظ جن ستا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی ہے اور تین نام جن ستا پارٹی ‘ جن ستا لوک تانترک پارٹی یا جن ستا دل تجویز کئے گئے ہیں۔ راجہ بھیا ریاست میں اکھیلیش حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ ان کے خلاف جملہ 48 مقدمات چل رہے ہیں اور وہ خود وزیر جیل میں رہ چکے ہیں۔