یوٹیوب پر عدالتی فیصلہ کے بعد مسلم دشمن فلم کی نمائش بند

دبئی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ میں اس فلم کی نمائش سے تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کی وجہ سے کئی افراد نے اداکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ایک دن قبل مرکزی عدالت مرافعہ نے فیصلہ سنایا تھا کہ ویب سائیٹ کو ایسی فلم کی نمائش سے دستبرداریپر مجبور نہیںکیا جاسکتا۔ 14 منٹ طویل ٹریلر نے جو انوسنس آف مسلمس فلم تھا۔ یوٹیوب پر دوبارہ دکھایا جارہا تھا۔ عدالت نے قبل ازیں یہ فیصلہ میں اس فلم کی نمائش بند کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف گوگل نے جو یوٹیوب کا مالک ہے، اپیل کی تھی۔ تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد یوٹیوب پر فلم کی نمائش روک دی گئی۔