یونی نار کے خصوصی رمضان پیک
کا آغاز STV48
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ٹیلی کام کمپنی ، یونی نار کی جانب سے خصوصی رمضان پیک STV48 کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس پیک کو اختیار کرنے پر آندھرا پردیش کے یونی نار سبسکرائبرس کو ہر روز 5000 نائٹ سکنڈس ( رات 10 تا صبح 7 بجے کے درمیان کارآمد ) حاصل ہوں گے ۔ سستے آئی ایس ڈی کالس ، سعودی بہ شرح 15 پیسے / سکنڈ ، کویت / بحرین 11 پیسے / سکنڈ ، یو اے ای بہ شرح 20 پیسے فی سکنڈ اور امریکہ / کناڈا بہ شرح 2 پیسے فی سکنڈ اور وئیلیڈیٹی 25 دن ہوگی ۔ اس سرویس کے آغاز کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ستیش کنان ، سرکل بزنس ہیڈ فار آندھرا پردیش یونی نار نے کہا کہ سب سے سستی سروسیس فراہم کرنے کے ہمارے عہد کے سلسلہ میں یہ محض ایک اور قدم ہے ۔۔