یونینار کی جانب سے اے پی و تلنگانہ کے نئے بزنس ہیڈ کا تقرر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : یونینار نے آندھرا پردیش و تلنگانہ کے سرکل بزنس ہیڈ ( سی بی ایچ ) کی حیثیت سے سریناتھ کو ٹین کے تقرر کا اعلان کیا ہے ۔ ستیش کمار کنن موجودہ سرکل بزنس ہیڈ ( سی بی ایچ ) یو پی ویسٹ کی ذمہ داری اس کے سرکل بزنس ہیڈ کی حیثیت سے سنبھالیں گے ۔ سریناتھ گجرات میں ان کے میٹل مظاہرہ اور مہاراشٹرا میں گذشتہ 9 ماہ بطور سیلز ہیڈ رہنے کے بعد اے پی میں نئے کام پر مقرر ہوئے ہیں ۔ ویویک سود ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ٹویلنگس کمیونیکیشنس سرویسیس ( یونینار ) نے کہا کہ ہم کو امید ہے کہ سریناتھ اور ستیش اپنے نئے کاموں میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے ۔ یہ تبدیلی یکم جون 2015 کے اثر کے ساتھ عمل میں آئے گی ۔۔