کراچی۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عمر اسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر اور کرکٹ آرگنائزر ندیم عمر نے دبئی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر اسٹار بیٹسمین یونس خان کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔یونس خان کی بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹسٹ221رنز سے جیتا۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان جوماضی میں سلیکشن کمیٹی کی نظر میں معتوب ہونے کی وجہ سے ان کی نا انصا فیوں کا شکار رہے ہیں، آ سٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کر نے اور مین آ ف دی میچ ایوارڈ کے سا تھ سلیکشن کمیٹی کے لئے بھی محبوب بن گئے اور اسی لئے سلیکشن کمیٹی نے بھی دبئی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر تجر بہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو مبارک باد دی اور ان کی کا ر کردگی کو سہرا یا ہے۔چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے جیت کا سہرا یونس خان کو جاتا ہے جن کی کارکردگی اور تجربے سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹسٹ کے لئے ان 16 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جنہوں نے پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کو 221رنز سے شکست دی تھی۔