یونس خان کا مظاہرہ شاندار رہا : جانسن

دبئی۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جانسن نے کہا کہ یونس خان نے بہت اچھا مظاہرہ کیا کیونکہ جس وقت وہ وکٹ پر پہنچے تھے ان کی ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار تھی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وکٹ پر بولروں کے نشان ہیں اور وکٹ آگے جاکر مشکل ہوگی۔یونس بہت اچھے انداز میں تحمل سے کھیلے ہیں۔گیند ریورس سوئنگ نہیں ہوئی اور بیٹنگ کے لئے حالات ساز گار نہیں ہیں۔