لاہور 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹسٹ بیٹسمین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میچ میں شاندار سنچریاں اسکور کرنے کے بعد یونس خان ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔ جب حالات ان کے خلاف جارہے تھے تب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میچ کی دونوں اننگز میں شاندار سنچریاں ا سکور کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے کے مستحق ہیں۔ ایشین براڈ مین ظہیر عباس نے کہاکہ میں یقینی طور پر یونس خان کو ورلڈ کپ کھیلتے دیکھ رہا ہوں کیونکہ ہم نے ان کے بغیر ونڈے سیریز میں ٹیم کے مظاہرے دیکھے ہیں۔