یونس بن عمر یافعی کے علاج کیلئے مزید 14 دن کی توسیع

حیدرآباد ۔ یکم / مارچ (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کیس میں ماخوذ یونس بن عمر یافعی کو دواخانہ میں دی گئی مہلت میں مزید 14 دن کی توسیع دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ فبروری میں نامپلی میٹروپولیٹین سیشن جج نے یونس بن عمر یافعی کو جو محمد پہلوان کے بڑے بھائی ہیں علاج کیلئے جیل سے لائف لائین ہاسپٹل چندرائن گٹہ میں شریک کروانے کی اجازت دی تھی اور ان کے ہمراہ پولیس اسکواڈ تعینات کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جج نے یونس بن عمر یافعی کی اہلیہ اور ان کی دختر کو دواخانہ میں ان کے ہمراہ رہنے کی بھی اجازت دی تھی ۔