یونائیٹیڈ پبلک اسکول ظہیرآباد میں مفت داخلے

ظہیرآباد6 مئی ( فیاکس ) محمد عظمت خان صدر مدرس یونائیٹیڈ پبلک اسکول ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2014-15 کیلئے جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پہلے آو مفت پاؤ کی بنیاد پر پہلے آنے والے 100 طلباء کیئے مفت داخلہ ہوں گے ۔ یونائیٹیڈ پبلک اسکول ظہیرآباد کا عمدہ ترین اسکول ہے ۔ جہاں بچوں کو دینیات و عربی کے ساتھ ساتھ انگریزی ذریعہ تعلیم سے تعلیم کا نظم ہے ۔ بانی و مرکزی حکومت کی اسکالرشپ کے حصول کیئے بھی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ جس سے تقریباً 150 طلباء و طاجلبات استفادہ کر رہے ہیں ۔