یونائیٹیڈ فرینڈز سی سی ناک آوٹ چمپئنس ٹرافی فاتح

عزیزیہ دکن کو 24 رنوں سے شکست ‘ حیدرقادری کی شاندار بولنگ
جدہ 5 اگسٹ ( ای میل ) جدہ میں منعقدہ ناک آوٹ چمپئنس ٹرافی میں یونائیٹیڈ فرینڈز سی سی نے عزیزیہ دکن کو 24 رنوں سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی ۔ 16 اوورس کے اس مقابلہ میںعزیزیہ دکن کو جیت کیلئے 125 رنوں کی ضرورت تھی تاہم اس کی پوری ٹیم 100 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ یونائیٹیڈ فرینڈز کی کامیابی میںفاسٹ بولر حیدرقادری کا اہم رول رہا جنہوںنے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورس میں صرف 15 رن دے کر 5 وکٹس حاصل کئے ۔ یونائیٹیڈ فرینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹس پر 124 رن بنائے تھے ۔ سجاد نے سب سے زیادہ 44 اور عرفان نے 30 رنز اسکور کئے تھے ۔ یونائیٹیڈ فرینڈز سی سی کو سینئر الائنس ( سراج انصاری ) نے اسپانسر کیا تھا ۔