یوم ٹیپو سلطان سرکاری طور پر منانے کا اعلان

شاہ آباد۔16اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم حضرت ٹیپو سلطان سرکاری طور پر منانے کا ریاستی حکومت کا اعلان یہ جان کر ہر اردو داں سیکولر شخصیت کو بیحد مسرت ہوں گی کہ ریاستی حکومت نے پچھلے برسوں سے مختلف تنظیموں و اداروں کے دیرینہ مطلبہ کو قبول کرتے ہوئے ہندوستان کے عظیم ترین مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش 10نومبر کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیا ہی بہتر ہو10نومبر کو سرکاری تعطیل بھی دی جائے ۔ اس عظیم الشان اعلان پر شاعروں ‘ ادیبوں ‘ دانشوروں ‘ ڈاکٹرس ‘ وکیلوں‘ سجادگانوں و دنیائے اردو نے بڑی مسرت کا اظہار کیا بشمول محمد عارف ‘ فیض شولاپوری ( کویت) ‘ انور ہاشمی و صابری و میر حسن ‘ محمد محبوب ( دبئی )‘ محمد ناصر ( شارجہ) ‘ کامریڈ مختار قادری سجادہ نشین حضرت علامہ پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی‘ تسکین شاہ آبادی ‘ اویس صابری‘ محمد اکبر متحدہ عرب امارات ‘ وزیراعلیٰ کرناٹک سدرامیا ‘ گورنر کرناٹک ‘ قمرالاسلام ‘ تنویر سیٹھ و بیجاپور ایم ایل اے کو بھی مبارکبادی دی ہے ۔