ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا
ریاض ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی عرب نے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی توثیق کی ہے ۔ ہفتہ کی شام شوریٰ کونسل نے اعلان کیا کہ آج شام ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ، 12 اگست کو یکم ذی الحجہ قرارپائی اور 21 اگست کو عید الاضحی ہوگی ۔ متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر آنے کی اطلاع ہے ۔ یوم عرفہ 20 اگست بروز پیر کو وقوع ہوگا ۔ اس سال سعودی میں 11 روزہ عید الاضحی تعطیلات کا آغاز ہوگا ۔ سعودی وزارت سیول سرویس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعرات 16 اگست 5 ذی الحجہ سے تعطیلات شروع ہوں گی ۔۔