مکتھل 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز) مکتھل میں اردو جرنلٹس فورم سے وابستہ صحافیوں نے یوم صحافت پر اقدار پر مبنی صحافت کے فروغ اور اس کے اصول و نظریات پر عمل آوری کو یقین بنانے اور مملکت کے چوتھے اہم ستون صحافت کا پاس و لحاظ رکھنے کے علاوہ صحافتی اور صحافی کے قلم کی اہمیت کو سماج و معاشرہ میں مثبت تبدیلی کا مظہر قرار دیا اور یوم صحافت پر آپس میں مبارکباد کے پیمامات کے تبادلے کے ساتھ صحافت اور عوامی رابطہ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔