یوم صارفین کے عنوان پر تقریری مقابلہ کا انعقاد

عادل آباد 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب پی اشوک پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے ذکور کے پریس ریلیز کے بموجب ضلع کلکٹر عادل آباد کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ کی رو سے یوم صارفین کے عنوان سے ضلعی سطح پر ایک تقریری مقابلہ 17ڈسمبر 2014 کو کالج کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ صارفین کے حقوق کے متعلق پرنسپل نے اظہار خیال کیا محترمہ عتیق بیگم صدر شعبہ معاشیات ڈگری کالج ہو اس پروگرام کی کنوینر ہیں انہو ںنے یوم صارفین کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔جناب کلیم محی الدین صدر شعبہ اردو کالج زکور نے سارے پروگرام کی کارروائی چلائی چار ججس نے نمبر دینے کی فرائض انجام دیئے ۔ کلیم محی الدین کے کلمات تشکر پر اس انعامی مقابلہ کا اختتام عمل میں آیا ۔