یوم رائے دہندگان کا اہتمام

مکتھل /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون میں 25 جنوری کو یوم قومی رائے دہندگان کے موقع پر عہدیداروں و عوام نے پورے جوش و خروش سے اسکولس کے طلبہ و طالبات نے ووٹ کی اہمیت رائے دہی ہمارا حق اور اس کے شعور بیداری پر مشتمل بیانر تھامے ٹاون میں ایک ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوراہا پہونچے ۔ جہاں تحصیلدار مکتھل مسٹر انجی ریڈی مسٹر جی شنکر ایم پی ڈی او اور مسٹر لکشمی نارائنا منڈل ایجوکیشنل آفیسر مکتھل نے عہدیداروں و طلبہ و طالبات اور سیاسی قائدین کے ہمراہ حلف لیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ رائے دہی کے سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کریں ۔ بعد ازاں تحصیلدار مکتھل مسٹر انجی ریڈی نے اٹھارہ سال عمر کو پہونچنے والے نوجوانوں کو نئے ووٹر آئی ڈی دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مسٹر پنچ مکتھل شریمتی بھاگیہ چندرا کانت گوڑ مسٹر سری ہری و دیگر موجود تھے ۔