یوم جمہوریہ کے موقع راج پتھ پر شاندار تقریب

ملک آج اپنا 70واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے اس موقع پر قومی راجدھانی دہلی میں واقع راج پتھ پر پرچم کشائی کی۔ اس دوران ان کے ساتھ مہمان خصوصی کے طور پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رام فوسا بھی موجود رہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ جاکر امر جوان جیوتی پر شہدائے ملک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

راج پٹھ پر پریڈ شروع ہونے سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے شہید لانس نائک نذیر احمد وانی کے اہل خانہ کو بعد از مرگ اشوک چکر سے سرفراز کیا۔ اعزاز نذیر وانی کی بیوہ نے حاصل کیا اور اس موقع پر ان کی والدہ بھی موجود رہیں۔ نذیر احمد وانی نے نومبر 2018 میں ملی ٹینٹوں سے انکاؤنٹر کے دوران اپنی جان قربان کر دی تھی

یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے دہلی کے راج پتھ پر صبح سے ہی بھیڑ جمع ہونے لگی ہے۔ بہت بڑی تعداد لوگوں کی وہاں نظرآرہی ہے۔ ہندوستان ایک گلدستہ ہے اوراس میں تمام طرح کے پھول ہیں۔ یہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے۔ انڈین ریلوے تین سال کے وقفے کے بعد 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی جھانکی پیش کرے گا۔