یوم جمہوریہ تقاریب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

کریم نگر۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 26جنوری کو یوم جمہوریہ تقاریب کو پولیس پریڈ گراؤنڈ میں وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے عہدیداران کو انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے ہدایت دی۔ جمعرات کو کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں مختلف محکمہ جات کے ضلعی عہدیداران کے ساتھ یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر کئے جانے انتظامات پر انچارج کلکٹر نے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف محکمہ جات سرکاری بہبودی اسکیمات کی عمل آوری پر جھانکیوں کی نمائش کرنے انہوں نے احکامات دیئے۔ اسی طرح مختلف خود روزگار اسکیمات سے استفادہ کنندگان کو منظوری کے دستاویزات، سیلف ہیلپ گروپس بلاسودی قرض کی منظوری، بنگارو تلی کی منظوری، مختلف یونٹس کو اس موقع پر اثاثہ جات کی تقسیم انجام دینے،

اسٹالس کے انعقاد سے متعلق اثاثہ جات کی تقسیم کی تفصیلات، جھانکیوں کی نمائش کی تفصیلات کو متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداران پراجکٹ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے کو واضح کریں۔ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں مہمانوں، مجاہدین آزادی و دیگر کے لئے بیٹھنے کا انتظام، تقاریب کے موقع پر عوام کو میونسپل کمشنر پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے،ضلعی مہتمم تعلیمات، حب الوطنی و آزادی سے متعلق اُمور پر ثقافتی پروگرامس کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے پیغام کو ضلعی اطلاعات و تعلقات عامہ کے عہدیدار مختلف محکمہ جات سے متعلق ترقیاتی ، ترقی کے رپورٹس کے مطابق تشکیل دیں۔ پبلک اڈریس سسٹم کا انتظام کرنے ڈپٹی ایکزیکیٹو انفارمیشن انجینئر کو انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ضلع ایس پی شیوا کمار نے کہا کہ تقاریب کے موقع پر ضروری بندوبست کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں ڈی آر او کے کرشنا ریڈی، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر ، جے شنکریا ، ضلع پریشد سی ای او چکرادھر راؤ و دیگر نے شرکت کی۔