یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر مبارکباد

نارائن کھیڑ۔/2 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ حامی مسٹر محمد دلدار بابو خان نے جدید ریاست تلنگانہ کے قیام پر ریاست تلنگانہ کے ساڑھے چار کروڑ عوام کو پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام کی 60سالہ طویل جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا اور تلنگانہ کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی ہے۔ مسٹر دلدار بابو خان نے بتایا کہ انہوں نے سال 2004ء میں ایک موٹر سیکل بائیک خریدا تھا اور اس بائیک کے نمبر پلیٹ پر بجائے AP12E3448 کے TG12E3448 نمبر درج کرواکر ریاست علحدہ تلنگانہ کے قیام کے منتظر تھے لیکن آج ریاست کی تشکیل کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور ریاست تلنگانہ کے قیام کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ جس پر وہ اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی خواہش کی تکمیل پر مسرور نظر آرہے ہیں۔