یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر سدی پیٹجے اے سی کا دھوم دھام پروگرام

سدی پیٹ ۔ 29؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ایم پی ڈی او مسٹر پربھاکر نے ایک صحافتی بیان میں اس بات کی خواہش کی کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر منائے جانے والی تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کامیاب بنائیں ۔ انھوں نے بتایا کہ یکم جون کی نصف شب سے 7 ؍ جون تک گاؤں گاؤں تقاریب کے انعقاد کے لیے انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اور ان پروگراموں کو عظیم الشان طریقے سے منعقد کیاجائے گا ۔ ایم پی ڈی او نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری دفاتر کو سجایا جائے گا اور 2؍ جو ن کو پرچم کشائی انجام دی جائے گی ۔دوران تقاریب تہذیبی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ نئی ریاست کے قیام کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین ‘ فن کاروں کے علاوہ این جی اوز کو ایوارڈس پیش کرتے ہوئے انھیں تہتیت پیش کی جائے گی ۔ اس کے 28 ؍ مئی تک درخواستیں طلب کی گئیں تھیں ۔ منتخب ایوارڈ یافتہ گان کو 10ہزار 116 روپیے نقد کے ساتھ تہنیت پیش کی جائے گی ۔