یوم تاسیس تلنگانہ کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

نلگنڈہ /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ضلع میں بڑے پیمانے پر جشن منایاگیا ۔ ضلع بھر میں تاریخی عمارتوں اور چوراہوں اور مصروف ترین علاقوں میں برقی قمقموں سے پررونق بنایا گیا ۔ آج ضلع کے تمام سرکاری و خانگی اداروں دفاتر پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ ضلع مستقر کے پولیس ہیڈ کوارٹرس میں ریاستی وزیر برقی مسٹر جی جگدیش ریڈی نے قومی پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پولیس پریڈ کی سلامی لی ۔ بعد ازیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد تلنگانہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اپنی جانوں کو نچھاور کرنے والوں کو بھرپور خراج پیش کیا۔ اس موقع پر مشہور تلنگانہ کے خاندان میں ملازمین کے آرڈر ددئے گئے بروز 25 سے زائد افراد کو مختلف محکموں اضاکارانہ تنظیموں تہذیبی و ثقافتی صحافتی میدان میں نمایاں خدمت انجام دینے والوں کو ایوارڈس تقسیم کئے گئے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر پی ستیہ نارائن ریڈی ایس پی مسٹر ٹی پرشوتم ریڈی رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی کے علاوہ اعلی عہدیداروں اور سیاسی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
کوہیر: ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں ریاست تلنگانہ کا دوسرا یوم تاسیس پروگرام نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ عمل میں آیا ۔ اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر پر مسلسل دو دنوں سے برقی لائیٹوں سے سجایا ہے ۔ اس موقع پر کوہیر گرام پنچایت پر کوہیر سرپنچ محترمہ عشریہ کلیم نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی دی اور اسی طرح کوہیر تحصیل آفس تحصیلدار بی گیتا کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفس پر جے انیتا صدرنشین کوہیر پولیس اسٹیشن پر مسٹر ہریش کمار سب انسپکٹر پولیس کوہیر لہرایا اور سلامی دی ۔ اس کے علاوہ موضع ماچرریڈی پلی میں سرپنچ محترمہ ترنم ارشد اور موضع مینارپلی میں محمد عبدالقدیر سرپنچ ، موضع دیگوال میں رام داس سرپنچ وینکٹاپور بلال پور راج تلی ، بچاراگڑ ، چنتل گھٹ وغیرہ میں سرپنچوں قومی پرچم لہرایا اور سلامی دی ۔ اس موقع پر شیخ جاوید نائب صدرنشین کوہیر منڈل محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوتھ لیڈر ، محمد اشرف علی کوآپشن ممبر ، محمد جلیل احمد الفردوس ،ڈاکٹر عبدالستار ، مرتضی پٹیل ، رفیع اللہ ، صالح بن قاسم محمد عمر فاروق کے علاوہ ارکین منڈل پریشد وغیرہ موجود تھے۔ کوہیر مستقر میں عوام بالخصوص مسلمانوں میں تاثر پیش کیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ اپنے انتخابی وعدے کے مطابق تلنگانہ کے مسلمانوں کو شعبہ تعلیم اور ملازمت میں 12 فیصد تحفظات جاری کرکے اس وقت سنہرے تلنگانہ کا خواب حقیقت میں شرمندہ ہوسکتا ہے ۔

 

ورنگل : گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم چنتل ورنگل میں یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر نہایت جوش و خروش کے ساتھ دوسری یوم تاسیس تلنگانہ کی سالگرہ تقریب زیر نگرانی مسٹر ایم مرلی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول چنتل ورنگل منعقد ہوئی۔ مدرسہ ہذا کے مقررین اساتذہ جنابم حمد غوث صاحب ، جناب وینوگوپالا چاری ، جناب محمد یوسف خان ، جناب محمد عبدالستار ، جناب محمد شرف الدین محمودی ، محترمہ عائشہ اشرف اور زبیدہ بیگم نے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں مقامی کارپوریٹر کے راجندر نے بھی شرکت کی اور مدرسہ کے دسویں جمعات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سائنس مضمون میں 100 فیصد کامیابی پر جناب محمد شرف محمودی مدرس کو اور انگریزی مضمون میں 100 فیصد کامیابی پرجناب محمد یوسف صاحب کو تہنیت پیش کئے ۔ اساتذہ مدرسہ ہذا کی جانب سے کارپوریٹر صاحب کی تہنیت و شال پوشی کی گئی ۔ طلباء میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء میں اعزازات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر محترمہ منہاج میڈم ہیڈ مسٹرس ، محترمہ رفعت سلطانہ اور محترمہ فرزانہ میڈم کے علاوہ کثیر تعدادمیں اولیاء طلباء موجود تھے ۔
بودھن : یوم تاسیس تلنگانہ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر بودھن کے تمام سرکاری دفاتر میں قومی پرچم لہرائے گئے ۔ دفتر بلدیہ بودھن میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا نے اور ڈی یس پی آفس شکرنگر مسٹر وینکٹیشورلو ڈی ایس پی بودھن ڈیویژن اور سرکلآفس اربنو رورل میں الترتیب وینکنا اور سرینواسلو سرکل انسپکٹر آف پولیس نے پرچم کشائی انجام دی ۔ دفتر آر ڈی او بودھن میں منعقدہ مرکزی جشن یوم تلنگانہ کی آْ دوسری سالگرہ کے موق عپر خصوصی کلچر پروگراموں کا اہتمام کیا گیاتھا ۔ قبل ازیں یہاں پر RDO مسٹر شیام پرساد نے پرچم کشائی انجام دیکر جشن تلنگانہ تقاریب کا رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر سرکاری دفاتر کے عہدیدار و چیرمین بلدیہ ارکان بلدیہ اعجاز خان ، میر نظیر علی ، موظف ایم ای او محمد اعظم ، محمد محمود حسین ضلع سکریٹری صدر ٹاون ٹی آر ایس عابد صوفی عبدالرزاق اور پارٹی کے سرگرم کارکنوں کے علاوہ اسکولی طالبات و طلبہ کی کثیر تعداد نے جشن تلنگانہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر غریب طالبات میں کپڑے تقسیم کئے گئے ۔
کاغذنگر : کاغذنگر میونسپل آفس میں میونسپل چیرپرسن محترمہ سی پی ودیاواتی نے پرچم افشانی انجام دی ۔ راجیو گاندھی چوراستہ پر سابقہ ضلع پریشد چیرمین گنپتی ، فارسیٹڈیویژن آفس میں ڈی ایف او پرساد نے پرچم کشائی کی ۔ تحصیلدار آفس میں تحصیلدار سریش نے پرچم کشائی انجام دی ۔ ایم پیڈی او آفس میں ایم پی ڈی او کرشنا مورتی نے پرچم کشائی کی ۔ ڈی ایس پی آفس میں ڈی ایس پی جی چکرورتی نے پرچم کشائی انجام دی ۔ رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے گاندھی چوک پر پرچم کشائی انجامدی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس میناریٹی صدر ذاکر شریف اور دوسرے بھی موجود تھے ۔ این آئی آر چوک پٹرول پمپ کے قریب آج تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر تلگو تلی کی مجسمہ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ اس کے علاوہ 1969 تحریک جدوجہد تلنگانہ کے قائدین راجہ رام ، عبدالوہاب ستیہ نارائن کے علاوہ دوسروں نے بھی جشن منایا ۔
بچکنڈہ : بچکنڈہ منڈل کے اطرایف و اکناف میں دو جون کو علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے پر دو سال کا عرصہ گذر چکا ہے ۔ جس کی بناء پر ٹی آر ایس قائدین جوش و خروش کے جشن کا ماحول دیکھا گیا ہے ۔ آتش بازی کی گئی ہے اور میٹھایاں تقسیم کی گئی ہے ۔ مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے ہیں ۔ مختلف آفیسوں اور دیگر جگہوں پر پرچم کشائی انجام دی گئی ہے ۔ مواضعات میں طلباء و طالبات کی ریالیاں نکالتے ہوئے جئے تلنگانہ جئے جئے تلنگانہ کا نعرہ بازی کرتے ہوئے دکھائی دئے ۔ بچکنڈہ منڈل میں ایک دن قبل کئی لوگ مختلف پارٹیوں سے وابستہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
بچکنڈہ : بچکنڈۃ منڈل کے اطراف و اکناف میں دو جون کو علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے پر دو سال کاع رصہ گذر چکا ہے ۔ جس کی بناء پر ٹی آر ایس قائدین جوش و خروش کے جشن کا ماحول دیکھا گیا ہے ۔ آتش بازی کی گئی ہے اور میٹھایاں تقسیم کی گئی ہے ۔ مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے ہیں ۔ مختلف آفیسوں اور دیگر جگہوں پر پرچم کشائی انجام دی گئی ہے ۔ مواضعات میں طلباء و طالبات کی ریالیاں نکالتے ہوئے جئے تلنگانہ جئے جئے تلنگانہ کا نعرہ بازی کرتے ہوئے دکھائی دئے بچکنڈہ منڈل میں ایک دن قبل کئی لوگ مختلف پارٹیوں سے وابستہ ٹی آر ایس میں شمولیتا ختیار کی ہے ۔

 

سرپور ٹاون : سرپور ٹاون میں جشن تلنگانہ پروگراموں کا انعقاد لاتے ہوئے خانگی اور سرکاری آفسوں میں پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ تحصیلدار آفس میں تحصیلدار رامیش بابو ، ضلع پریشد ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر ستیہ نارائن ، ایم پی ڈی او آفس میں منڈل پریشد صدر محترمہ ریکھا ستیہ نارائن ایم آر سی آفس میں منڈل ا یجوکیشنل آفیسر پرکاش اگریکلچر آفس مںی اے او پرساد نے پرچم کشائی کی ۔گرام پنچایت آفس میں سرپنچ سید خیضر حسین پولیس اسٹیشن میں ٹرینی سب انسپکٹر پربھاکر نے پرچم کشائی کی ۔ سونپیٹ اردو اسکول میں ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین نے پرچم کشائی کی اور سارے سرپور ٹاون کے سرکاری عمارتوں کو lighting سے سجایا گیا اور اس طرح سے جشن تلنگانہ منایا گیا ۔

ظہیرآباد : یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب آج مستقر ظہیرآباد میں دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی ۔ تمام سرکاری محکمہ جات اور مجالس مقامی کے دفاتر پر قومی پرچم لہرائے گئے اور تقاریب میں شرکت کرنے والوں کی شیرینی سے تواضع کی گئی ۔ سب سے پہلے یوم تاسیس کی تقریب دفتر بلدیہ کے احاطہ میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ شریمتی چنوری لاونیا نے آج صبح مقررہ وقت پر تلگو تلی کے پورٹریٹ پر گلیائے عقیدت پیش کرنے کے بعد قومی ترنگالہرایا ۔ بعد ازاں منڈل پرجا پریشد کے احاطہ میں صدرمنڈل پریشد مسٹر چرنجیوی پرساد اور تحصیل آفس پر تحصیلدار مسٹر انیل نے رسم پرچم کشائی انجام دیں ۔ ان موقعوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ قائدین نے شرکت کی ۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر تمام سرکاری محکہ جات کے دفاتر کے علاوہ چند ایک تجارتی اداروں پر بھی برقی قمقموں کے ذریعہ سجایاگیا جبکہ گرمائی تعطیلات کے باعث طلباء کی ان تقاریب میں غیر موجودگی کو شدت کے ساتھ محسوس کیاگیا ۔ صدر کانگریس ظہیرآباد ٹاون مسٹر کنڈیم نرسملو اور صدر تلنگانہاین جی اوز یونین مسٹر جی جناردھن نے بھی اپنی اپنی آفس پر رسم پرچم کشائی انجام دے کر ج شن یوم تاسیس تلنگانہ میں حصہ لیا۔